TNS

Experience TNS

Gallery

February
World Cancer Day
4th February
Kashmir Day
5th February
Faiz Ahmed Faiz Birthday
13th February
World Radio Day
13th February
World Social Justice Day
20th February
International Mother Language Day
21st February
Internal Mock Assessments Year 10
24th - 27th February

یوم اقبال ۲۰۱۴

ٹی-این-ایس بیکن ہاؤس۔(گُلبرگ)

ہر سال کی طرح ٹی –این-ایس بیکن ہاؤس گُلبرگ میں یوم اقبال کی تقریب مُنعقد کی گئی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قُرآن مجید اور نعت ِرسولؐ مقبُول سے کیا گیا۔تقریب کے آغاز میں اُردو ٹیچر امبر علی اور فریحہ عباس نے علامہ اقبال کے بارے میں مُختصر تعارف پیش کیااور علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا ۔جماعت اول کے دونوں سیکشنز نے علامہ اقبال کی مشہور دُعا \"لب پہ آتی ہے دُعا \"پڑھی اور حاضرین کے دل جیت لیے ،اس کے بعد جماعت دوم (بلیو)نے علامہ اقبال کے مُختلف ادوار اُن کے بچپن ،جوانی ،تعلیمی دور اور بُڑھاپے پر رول پلے کیا۔جماعت سوم اور چہارم کے درمیان علامہ اقبال کی زندگی پر ذہنی آزمائش کافائنل مُقابلہ مُنعقد کیا گیا جس کے کوالیفائنگ راؤنڈز پہلے ہی کروائے جاچُکے تھے ۔ذہنی آزمائش کے مُقابلے سے نہ صرف طلباء کی بلکہ حاضرین کی معلومات میں بھی بہت اضافہ ہُوا اور بھرپوُر مُقابلے کے بعد جماعت سوم (بلیو) کی ماہین منظور جیت کر ٹرافی کی حقدار قرار پائیں۔

تقریب کے آخر میں جماعت دوم(اوررنج) نے کلام ِ اقبال \"خُودی کو کر بُلند اتنا\"کو نہ صرف خُوبصورتی سے گایا اور اُس پر بہت خوبصُورت پرفارمنس بھی دی اور یوں اور حاضرین کے دل جیت لیے اور سب نے خوب تالیاں بجا کر بھرپُور داد دی ُ یوں یوم اقبال کی یہ رنگارنگ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Contact Us
TNS Defence Campus
483/3, Sector G, Phase - V,
DHA Lahore
042-37176241-44
TNS Gulberg Campus
1H, Jail Road,
Gulberg II
042-111867867
© 2017 Beaconhouse
?>